لاہور: نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم میں شامل فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ بلیئر ٹکنر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے نومبر میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے تھے اور انہیں خدشہ ہے کہ وہ ابھی پاکستان اور بھارت کے خلاف سیریز کیلئے تیار نہیں جس کے باعث دونوں سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم میں شامل کھلاڑی 4 جنوری کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پہلے سے ہی یہاں موجود دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے جبکہ ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد بھارت روانہ ہوگی جہاں بھارت کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔