اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز ہو گئی اور ڈاکٹروں نے انہیں سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت سے متعلق بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے اور اب ان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی۔
عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں لیکن اب ڈاکٹرز نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے، اس لئے وہ طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے۔
جے یو آئی (ف) کے رہنماءمولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کو ٹیلیفون یا گھر پر آکر تیمارداری کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔
مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا
11:00 PM, 2 Jan, 2023