کراچی: پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ملک کی سیاسی صورتحال پر 5 جنوری کو بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، کراچی بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر امور پر مشاورت کے علاوہ رواں سال ممکنہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پارٹی امور پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ پارٹی کی تنظیم سازی کے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔