خرم شیر زمان نے گورنر ہاؤس سندھ میں جاری سیاسی سرگرمیوں کیخلاف صدر مملکت کو خط لکھ دیا

06:27 PM, 2 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے گورنر ہاؤس سندھ میں جاری سیاسی سرگرمیوں کیخلاف صدر مملکت کو خط لکھ دیا ۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے اپنے خط میں لکھا کہ گورنر سندھ اپنے دفتر کا بے دریغ سیاسی استعمال کر رہے ہیں ۔ آئین کے تحت کامران ٹیسوری وفاق کے نمائندے ہیں مگر کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے نمائندے کا کردار ادا کر رہے ہیں ، صدر مملکت گورنر ہاؤس کے غلط استعمال پر کامران ٹیسوری کیخلاف فوری نوٹس لیں ۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے دھڑوں کو ملانا گورنر سندھ کی پولیٹیکل انجینئرنگ کا ثبوت ہے ۔ گورنر سندھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کے بجائے سیاسی ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ گورنر کی سرگرمیوں سے کراچی میں آئندہ بلدیاتی الیکشن بھی اثرانداز ہوں گے۔

خط میں پی ٹی آئی رہنما نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس کے غلط استعمال پر کامران ٹیسوری کیخلاف فوری نوٹس لیں ۔

مزیدخبریں