اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نو جنوری تک لٹک گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 9 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کی اپیلوں پر عدالت نوٹس جاری کئے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی سنگل بنچ کا فیصلہ آج معطل کرنے کی استدعا مستردکرتے ہوئے متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیے۔