مجھے خود نہیں معلوم میں وزیر اعلیٰ کیسے بن گیا: پرویز الہٰی 

02:52 PM, 2 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مجھے خود نہیں پتا کہ میں وزیر اعلیٰ کیسے بن گیا۔ ن لیگ جب بھی آئی ہے تباہی لے کر آئی ہے۔ 

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے پنجاب  اسمبلی کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔نئی عمارت کا سنگ بنیاد بھی پرویز الہی نے رکھا تھا، نئی اسمبلی میں پانچ سو ارکان کی گنجائش ہوگی ۔

پرویز الہی کا کہنا تھاکہ اللہ تعالی کاشکر ہے انہیں آج اس منصوبے کے افتتاح اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ جب بھی آئے عوامی مفاد کے منصوبوں کو شروع کیا ۔ ریکارڈ قانون سازی کی لیکن مسلم لیگ ن کے دور میں پہلی بار ہوا کہ اس ایوان  میں پولیس آئی اور پولیس کی آڑ میں ن لیگ کے غنڈوں نے ارکان پر حملے کئے۔

 تقریب سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بھی خطاب کیا۔اسمبلی کی عمارت میں اعلی خدمات انجام دینے والے افسران کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔ 

مزیدخبریں