لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان رواں ہفتے اسلام آباد نہیں آئیں گے۔ٹانگ کے زخموں کو مزید بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔
نیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ۔عمران خان اگلے ہفتے ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد اسلام آباد آنے کا پلان بنائیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالا اسلام آباد سمیت کشمیر ہاؤس اور کے پی ہاؤس میں عمران خان کی آمد کے لیے انتظامات پہلے سے مکمل کیے گئے ہیں۔