اوکاڑہ : اوکاڑہ میں اغوا کیے گئے 6 سالہ بچے کو تاوان نہ ملنے پر2 سفاک ملزموں نے گردن کاٹ کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے دونوں ملزم گرفتار کرلیے۔
گارڈن ٹاؤن اوکاڑہ کی کچی آبادی کے رہائشی محمد عباس کا 6 سالہ بیٹا حسن علی گھر سے باہر دکان سے چیز لینے گیا جہاں سے ملزمان نے اغوا کر لیا ۔ محمد عباس نے اغوا کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج کرایا جس کے بعد قصبہ 42 تھری آر کے قریب راجباہ سے حسن علی کی گردن کٹی لاش ملی ۔
پولیس نے اغوا برائے تاوان کے دونوں ملزم عقیل اور ارشاد کو گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او فرقان بلال نے بتایا کہ کم سن حسن علی کو اغوا کرنے کے بعد ملزمان نے ورثاء سے 4 لاکھ روپے تاوان مانگا ۔ نہ ملنے پر ملزمان نے بچے کو سفاکیت سے قتل کر کے لاش راجباہ میں پھینک دی ۔