کیلیفورنیا : ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جو کوئی بھی قائم کرنا پسند نہیں کرے گا ۔ وہ ایک سال میں 200ارب ڈالرز سے محروم ہونے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک 2021 میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے بعد دنیا کے دوسرے فرد بنے تھے جن کے اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی تھی۔
نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔