این سی او سی کا کل سے ملک بھر میں بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

11:49 PM, 2 Jan, 2022

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کل سے ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ بوسٹر ڈوز کورونا وائرس ویکسین کی آخری خوراک سے 6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد یکم جنوری سے بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔ 
این سی او سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ماسک پہننے کیساتھ ساتھ ویکسی نیشن اور بوسٹر کے عمل کو بھی مکمل کریں۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر بلدیات اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس کی نئی لہر کی توقع کی جا رہی تھی اور اب پاکستان میں اس کے واضح شواہد ملنے لگے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرئنٹ اومی کرون کے تصدیق شدہ کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور خصوصاً کراچی میں جینوم سیکونسنگ کے ذریعے اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کا پتہ چلا۔ 

مزیدخبریں