افغان انٹیلی جنس نے 3 ہزار لیٹر شراب کابل نہر میں بہا دی

افغان انٹیلی جنس نے 3 ہزار لیٹر شراب کابل نہر میں بہا دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کابل: افغانستان میں شراب کی فروخت کے خلاف کریک ڈاﺅن کے بعد افغان انٹیلی جنس ایجنٹس کی ایک ٹیم نے 3 ہزار لٹر شراب کابل نہر میں بہا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔ 
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے کابل میں کارروائیوں کے دوران قبضے میں لی گئی شراب کے بیرل کابل نہر میں انڈیل دئیے۔ انٹیلی جنس حکام نے ویڈیو میں کہا کہ مسلمانوں کو شراب کشیدگی اور فروخت سے ہر صورت دور رہنا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں کہ مذکورہ شراب کے بیرل قبضے میں لینے کیلئے کارروائی کب اور کہاں کی گئی اور اسے کب کابل نہر میں بہایا گیا لیکن انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 ڈیلرز کو حراست میں لیا گیا۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مغربی حمایت یافتہ حکومت کے دوران بھی افغانستان میں شراب کی فروخت غیر قانونی تھی مگر طالبان کی جانب سے اس معاملے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور 15 اگست کو طالبان کے قبضے کے بعد ملک میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں