کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ صوبے کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہو گا اور کل بروز پیر 3 جنوری سے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل بروز پیر 3 جنوری سے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع نہیں کر رہے اور کل تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں دی تھیں۔