بگ بیش لیگ میں محمد حسنین کا ’کھڑاک‘ 

06:21 PM, 2 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ڈیبیو میچ میں ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محمد حسنین بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے آج اپنا پہلا میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کیخلاف کھیلا اور اپنے پہلے ہی اوورز میں کوئی سکور دئیے بغیر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 
محمد حسنین نے اپنے اوور کی پہلی گیند پر کوئی سکور نہیں دیا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں جبکہ چوتھی گیند پر بھی کوئی سکور نہ بن سکا اور پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اوور کی آخری گیند پر بھی کوئی رن نہیں بن سکا۔ 

واضح رہے کہ سڈنی تھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا تھا اور سڈنی تھنڈرز نے یہ میچ محمد حسنین کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 28 رنز سے جیت لیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

مزیدخبریں