لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا وائرس شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث انہوں نے ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق کے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس پر انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق ذاتی مصروفیات کی وجہ سے امریکہ گئے تھے اور وطن واپسی پر ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔
مصباح الحق نے ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ اختیار کر لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں جبکہ مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ میری جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
واضح رہے کہ مصباح الحق گزشتہ روز اگست میں اس وقت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے جب قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھی اور پاکستان نے یہ ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
سیریز میں فتح کی خوشخبری کے ایک روز بعد ہی اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح کے کورونا وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اس کی تصدیق کی تھی۔
مصباح الحق قومی سکواڈ کے ساتھ وطن واپس بھی نہیں آئے تھے اور انہوں نے جمیکا میں 10 روز تک قرنطینہ اختیار کیا تھا جس کے بعد انہیں وطن واپسی کی اجازت دی گئی تھی۔