لندن میں راتوں رات لوگوں کے بینک بیلنس میں اضافہ

01:33 PM, 2 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانیہ میں بینک صارفین کی موجیں لگ گئیں، شہریوں کے اکاؤنٹس میں راتوں رات ہزاروں پاؤنڈز کا اضافہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسمس کے تہوار موقع پر  لندن میں ایک بینک نے غلطی سے صارفین کے 75 ہزار اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈز کی رقم ٹرانسفر کر دی۔ جس سے لوگوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا تاہم  بعد ازاں بینک نے غلطی کا علم ہونے پر بینک صارفین سے رابطے کیے اور رقم واپسی کا مطالبہ شروع کیا۔لوگوں کو غلطی سے منتقل ہونیوالی رقم واپس لینا بینک کیلئے امتحان بن گیا اور اکاؤنٹ ہولڈرز سے  پیسے واپس لینے کے لیے بینک عملے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

بینک حکام کے مطابق تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہمارے کارپوریٹ کلائنٹس کی جانب سے کچھ ادائیگیاں غلطی سے وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں  2 بار ہو گئیں  اور اب بینک اپنی غلطی کو درست کرنے کیلئے دیگر بینکس کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

مزیدخبریں