امریکہ:جنگل میں لگی آگ سے ایک ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے

01:09 PM, 2 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکا کے سرحدی علاقے کولوراڈو میں جنگل میں لگنے والی آگ سے  ایک ہزار گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں آگ جمعرات کے روز کینیڈا کے سرحد سے متصل جنگل کے پہاڑی سلسلے میں لگی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے تک پھیل گئی اور ارد گرد کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث ایک ہزار کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا جو جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ 3 افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی طور پر حکام  کا خیال تھا کہ یہ آگ زیادہ نقصان دہ ثابت نہیں ہو گی تاہم اس کے بر عکس آگ نے اب تک  ایک ہزار کے قریب گھروں کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں برف اور منفی درجہ حرارت کے باعث جلے ہوئے گھروں کا ملبہ انتہائی ہولناک منظر پیش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں