جنوبی افریقہ: پارلیمنٹ کی عمارت میں آگ بھڑ ک اٹھی

11:58 AM, 2 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

 کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ  کے شہر کیپ ٹاؤن کی پارلیمنٹ کی عمارت میں ایک  آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن میں اسمبلی کی عمارت میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی  جس پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹرز عمارت میں موجود ہیں
کیپ ٹاؤن شہر کی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق آگ پارلیمنٹ کی چھت  پر لگی ہے  جس نے بقیہ عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور عمارت کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر میں عمارت کو آگ کے بڑےشعلوں نے لپیٹ رکھا ہے تاہم اس تصویر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ واقعی کیپ ٹاؤن اسمبلی کی عمارت کی ہے یا اس جیسی دکھائی دینے والی کوئی دوسری عمارت ہے۔آگ بھڑکنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن پارلیمنٹ کے ایوان تین حصوں پر مشتمل ہیں جن میں نئی اور پرانی قدیم ترین حصے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس  اپریل میں ایسی ہی آگ نے یونیورسٹی آف کیپ ٹاؤن کی لائبریری کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا تھا جس میں افریقی آرکائیوز کا ایک نایاب  ذخیرہ موجود تھا۔

مزیدخبریں