پاکستان سیاحوں کیلئے جنت لیکن ہم فائدہ نہیں اٹھا سکے: حسان خاور

10:32 AM, 2 Jan, 2022


لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کہتے ہیں کہ  پاکستان سیاحوں کیلئے جنت ہے لیکن ہم اپنے ملک کی خوبصورتی سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ پاکستان میں صحرا، جنگل اور پہاڑ سبھی کچھ موجود ہے لیکن دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہم اپنے ملک کی خوبصورتی سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ حسان خاور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں سیاحتی مقامات کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کوٹلی ستیاں،فورٹ منرو  اور صوفی ٹورازم توجہ دے رہے ہیں۔ ہفتہ وار گروپ ٹورز بھی شروع کریں گے۔

مزیدخبریں