انڈونیشیا: امام مسجد کو قتل کر دیا گیا

انڈونیشیا: امام مسجد کو قتل کر دیا گیا

جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سلاویسی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک  امام مسجد  پر علی الصبح فجر کی نماز کیلئے جاتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا، بعد ازاں امام مسجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی سلاویسی کے علاقے لووو میں امام مسجد پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ فجر کی نماز کے لیے مسجد جا رہے تھے۔اس دوران ایک  ایک شہری بھی نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ اسے راستے میں 70سالہ امام محمد یوسف زخمی حالت میں نظر آئے، تاہم شہری نے فوری طبی امداد کیلئےامام مسجد کو اسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے  ۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ امام مسجد کے سر پر کوئی آہنی چیز ماری گئی جس سے ان کا خون بہت زیادہ مقدار میں بہہ گیا اور یہی ان کی موت کا سبب بنا۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم قتل کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

مصنف کے بارے میں