اب 100 روپے کے ریچارج پر کتنی رقم ملے گی؟موبائل صارفین کیلئے بری خبر

08:29 AM, 2 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک


لاہور:  حکومت نے فنانس ترمیمی بل 2021 میں  ٹیلی کام سروسز پر 10 سے 15 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے جس کے بعد موبائل کارڈ ریچارج ہونیوالی کٹوتی میں صارفین کو اضافی رقم ادا کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے  منی بجٹ میں تحریک انصاف حکومت نے ٹیلی کام سروسز پر بھی 10 سے 15 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے موبائل صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔ جس کے تیجے میں تقریباً 150 اشیاء پر ٹیکس لگے گا۔

موبائل فون صارفین پہلے ہی ٹیلی کمیونیکیشن سروسز پر بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ پری پیڈ صارفین کے لیے زیادہ تر ٹیکس اس وقت کاٹے جاتے ہیں جب وہ پری پیڈ کارڈز کو ری چارج کرتے ہیں۔ منی بجٹ کی منظوری کے بعد وہ ہر 100 روپے کے ریچارج پر 3.9 روپے مزید ادا کریں گے۔

اس وقت صارفین کو ٹیکس کٹوتیوں کے بعد 100 روپے کے ریچارج پر 76.10 روپے کا  بیلنس ملتا ہے۔ ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں اضافے کے بعد بیلنس کم ہو کر 72.20 روپے ہو جائے گا۔

ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں اضافے کے نتیجے میں 9.10 روپے کی بجائے 13 روپے کی کٹوتی ہوگی۔ تاہم، جی ایس ٹی 14.80 روپے پر رہے گا۔لہذا صارفین سے ہر 100 روپے کے ریچارج 27.8 روپے کی کٹوتی ہو گی اور 72.20 روپے بیلنس ملے گا۔

مزیدخبریں