پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، آئی ایس پی آر

11:18 PM, 2 Jan, 2021

راولپنڈی: پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارا گیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو ایل او سی کے چھکوٹی سیکٹر میں گرایا گیا ہے جو 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے یکم جنوری 2021  کو بھی نوشیری سیکٹر میں بھی ڈرون مار گرایا تھا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پاک فوج نے بھارت کے آٹھ کواڈ کاپٹر مار گرائے تھے۔ 27 مئی 2020 کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ 9 اپریل 2020 کو بھی بھارت کے کواڈ کاپٹر نے سنگ سیکٹر میں چھ سو میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوفضائی جائزہ لینے کی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔ 

مزیدخبریں