راولپنڈی: پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو ایل او سی کے چھکوٹی سیکٹر میں گرایا گیا ہے جو 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے یکم جنوری 2021 کو بھی نوشیری سیکٹر میں بھی ڈرون مار گرایا تھا۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter today in Chakothi Sector along LOC.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 2, 2021
The quadcopter intruded 500 meters on Pakistan’s side of #LOC. Similarly, on January 1, 2021, another Indian quadcopter was shot down by Pakistan Army in Nausheri Sector along LOC.
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پاک فوج نے بھارت کے آٹھ کواڈ کاپٹر مار گرائے تھے۔ 27 مئی 2020 کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ 9 اپریل 2020 کو بھی بھارت کے کواڈ کاپٹر نے سنگ سیکٹر میں چھ سو میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوفضائی جائزہ لینے کی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔