لاہور: ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے کےمرکزی کردار انگین التان ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق ارطغرل کے معروف اداکار انگین التان تیرہ جنوری کو لاہور پہنچیں گے ، التان نجی کمپنی کے ہمراہ اپنا سائن کیا گیا پراجیکٹ مکمل کریں گے ۔
واضح رہے کہ ارطغرل غازی کے اہم ترین اداکار دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آئے تھے ۔ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنےوالے انگین التان کو پاکستان میں اس وقت شہرت ملی جب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ارطغرل غازی کی سیریز ٹی وی پر دکھائی گئی ،
حیران کن طور پر سوشل میڈٰیا سائٹ یوٹیوب پر اس کے ویب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد صرف چند دنوں میں ملیینز میں پہنچ گئی ۔
ارطغرل غازی ایک ایسا کردار تھا جس نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی اور تقریباََ سات سو سال تک حکومت کی ، سلطنت عثمانیہ بیسیویں صدی میں ختم ہوئی ۔
عثمانیہ سلطنت کی شروعات ارطغرل غازی سے شروع ہوئی تھی ، جس پر ڈرامہ سیریز ارظرل غازی دیکھا جارہاہے ، اور انگین التان اس کے اہم ترین کرداروں میں سب سے نمایاں ہیں ۔