اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے ایک مختصر دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ، معزز مہمان نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر ابو ظہبی روانہ ہوئے اور یو اے ای کے سفیر نے شیخ محمد بن زید النہیان کو الوداع کہا۔
وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رینماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا کیوں کہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں یہ دورہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔