پاکستانی نژاد امریکی خاتون شہری رابیکا کولیئر جج کے عہدے پر فائز ہوگئیں

09:39 PM, 2 Jan, 2019

نیویارک : پاکستانی امریکی خاتون شہری رابیکا کولیئر امریکی ریاست ٹیکساس میں جج کے عہدے پر فائز ہوگئیں ، رابیکا نے بارہ برس تک قانون کی پریکٹس کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون شہری رابیکا کولیئر امریکی ریاست ٹیکساس میں جج کے عہدے پر فائز ہوگئی ہیں ، رابیکا نے بارہ برس تک قانون کی پریکٹس کی جس کے بعد انھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ۔

رابیکا نے امریکی اٹارنی رابرٹ کولیئر سے شادی کی ہے جس سے ان کے دو بیٹے ہیں ، رابیکا ویمن اٹرانووز ایسو سی ایشن اور ہیرس کائونٹی ڈیموکریٹک لائرز ایسو سی ایشن کے لیے بورڈ ممبر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں ۔

رابیکا نے کنگ ووڈ ہائی سکول سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی ، آسٹن میں ٹیکساس یونیورسٹی سے آرٹس مضامین میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ۔انھوں نے ٹیکساس کی سدرن یونیورسٹی سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی

مزیدخبریں