لاہور :(قادر خواجہ )سابق کپتان سلمان بٹ ٹیم میں نہ شامل کرنے کی وجہ شاہد آفریدی کو قرار دے دیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2016 میں کوچ وقار یونساور ہارون رشید ٹیم میں کھلانے کے حق میں تھے
لیکن آفریدی نے مخالفت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر ہارون رشید اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی مجھے کھلانے کا حق میں تھے۔ ٹیم مینجمنٹ نے مجھے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلا کر نیٹ پریکٹس بھی کرائی لیکن ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی میری واپسی کے سخت مخالف ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ کوئی انفرادی طور پر کیسے کسی کو واپسی کیلئے روک سکتا ہے۔
سابق کپتان نے سیلیکشن کمیٹی پر سوال بھی اٹھاتے ہوئے کہا کہ واپسی کیلئے فارم، فٹنس، ری ہیبلیٹیشن مکمل کرچکا، مزید کیا کروں ؟سابق کپتان نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کیس ختم ہوگیا، پرفارمنس دے رہا ہوں رنز بھی سب سے زیادہ کئے پھر بھی سلیکشن نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ احسان مانی اور انضمام الحق نے سلیکشن میرٹ پر کرنے کا دلاسا دیا ۔لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا ۔