اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس بنانے کی منظوری دیدی.جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نامزد کیا گیا.
موجودہ چیف جسٹس ،جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔جسٹس کھوسہ 18 جنوری سے 20 دسمبر 2019 تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔وزارت قانون نے نوٹیفیکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا۔