کابل:افغان فورسز کے دو اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے قافلے پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے حیرات کے ائیربیس پر افغان فورسز کے دو اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے قافلے پر فائرنگ کر دی ۔
اقوام متحدہ مشن کے قافلے میں کوئی غیرملکی فوجی اور ملازم زخمی نہیں ہوا ، اقوام متحدہ مشن کی جوابی فائرنگ سے افغان فورسز کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔
واضح رہے کہ افغانستان میں غیرملکی مشن پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل بھی صوبائی گورنر کے ایک محافظ نے مشکوک افراد سمجھتے ہوئے غیر ملکی مشن پر فائرنگ کر دی تھی۔