سارہ علی خان کے پاکستان سے متعلق بیان نے فلمی حلقوں میں کھلبلی مچا دی

08:37 AM, 2 Jan, 2019

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی کے پاکستان سے متعلق بیان نے فلمی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران جب سارہ علی خان سے ان کے پاکستانی مداحوں کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں وہاں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی لیکن میرے خاندان کے بہت سے لوگ پاکستان میں رہتے ہیں۔ ان کی ثقافت، فیشن، ان کا تلفظ، ان کے کھانوں کا ذائقہ اور جس طرح سے وہ رہتے ہیں وہ ہمارے جیسا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تہذیب ایک جیسی ہے لہٰذا مجھے ہمارے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ رواں سال سارہ علی خان نے دو فلموں ’کیدار ناتھ‘اور ’سمبا‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے اور ان کی دونوں فلمیں باکس آف پر کامیاب رہی ہیں۔

مزیدخبریں