ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سرکاری دفتر استغاثہ نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔
سرکاری دفتر استغاثہ نے خالدہ ضیا کے بیٹے کے لیے سزائے موت کا مطالبہ 2004 میں ہوئے ایک ہلاکت خیز بم دھماکے میں ان کے مبینہ کردار کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس دھماکے میں ملک کی موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ زخمی ہو گئی تھیں۔
اس وقت شیخ حسینہ واجد کی قیادت میں نکالی گئی ایک ریلی پر کیے گئے اس بم حملے میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت شیخ حسینہ اپوزیشن میں تھیں اور وزیر اعظم خالدہ ضیا تھیں۔