افغان فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، داعش کے 65 جنگجو ہلاک

06:35 PM, 2 Jan, 2018

جلال آباد: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فورسز کے فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کے 65 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان گورنر عطا اللہ خوگیانی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ہسکہ مینا کے علاقوں گورگورے اور وانگورہ میں گذشتہ روز زمینی اور فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

عطا اللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کے آپریشن میں داعش کے 18 جنگجو  زخمی بھی ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ آپریشن میں 1 شہری ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

عطا اللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ داعش کے جنگجووں نے شہریوں کے گھروں کو ڈھال بنا رکھا تھا۔

گذشتہ روز افغان صوبہ ہلمند میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم طالبان کے اہم کمانڈر اور خود کش آپریشنز کے انچارج مولوی احمد مسرور سمیت 16 شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے.

مزیدخبریں