سرگودھا : سیال شریف کے سجادہ نشین پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا ہے کہ میری کوئی سیاسی پارٹی نہیں،نہ ہی کسی سے رابطہ ہے،ہم پارٹیوں میں نہیں بٹ سکتے۔ ہم رسول اللہ کے غلام ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ،راناثناءاللہ کے استعفے تک کوئی بات تسلیم نہیں کریں گے،مطالبات نہ مانے گئے توجیل بھی جائیں گے،9جنوری کوحاضری دینے داتا دربار جائیں گے۔علماءمشائخ ہی میری جماعت ہے۔
انہوں نے کہاکہ میراتعلق پیپلزپارٹی یاتحریک انصاف سے نہیں ہے۔ہم پارٹیوں میں نہیں بٹ سکتے۔ہم رسول اللہ کے غلام ہیں۔دولت ،وزارت یاصدارت نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کامستقبل کیاہے ہمیں نہیں پتالیکن انہوں نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔پیرحمیدالدین سیالوی نے کہاکہ وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ کے استعفیٰ کامطالبہ کیاتھا جوکہ ابھی تک پورانہیں ہواہے۔راناثناءاللہ کے استعفے تک کوئی بات تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگرہمارے مطالبات نہ مانے گئے توجیل بھی جائیں گے۔پیرحمیدالدین سیالوی نے اعلان کیاکہ حکومت روک سکتی ہے توروک لے۔