راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کور کمانڈر کانفرنس سے متعلق بذریعہ ٹوئٹ آگاہ کیا۔ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فوج کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹر میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی اندرونی صورتحال سمیت تیزی سے بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں ملک کودرپیش داخلی و بیرونی چیلنجز اور جیواسٹریٹجک صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔
Corps Commanders’ Conference held at GHQ. Evolving geo-strategic environment and internal security situation reviewed. Forum also discussed input for NSC meeting scheduled later today. pic.twitter.com/rwNd96L4VT
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 2, 2018
ترجمان کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے دوران نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔