رنویر اور دیپکا نے نئے سال پر کچھ خاص کر نے کا اعلان کر دیا

رنویر اور دیپکا نے نئے سال پر کچھ خاص کر نے کا اعلان کر دیا

ممبئی: بھارتی انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رنویر سنگھ اور دیپکا نے کچھ خاص کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دیپکا نیا سال اور اپنی سالگرہ اپنے دیر ینہ دوست رنویر کے ساتھ منائیں گی۔
یاد رہے کہ معروف بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے دیپکا سے محبت کا اظہار کیا تھا۔


رنویر نے اپنے پیغام یہ بھی کہا کہ دیپکا میری زندگی کی اہم ترین لڑ کی ہے اوردیپکا نے میری زندگی کو روشنیوں سے بھر دیا ہے۔رنویر نے اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا تھا کہ میں اور دیپکا ایک دوسرے کے ساتھ بہت پرسکون محسوس کرتے ہیں، ہم ایک دوسرے کو بہت اچھے سے سمجھتے ہیں۔اور مجھے اور دیپکا کو ایک ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔
اور اب دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ سری لنکا جا کر اور چھٹیاں گزار کر اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ دونوں کے درمیان دیر ینہ تعلقات چل رہے ہیں۔