ڈھاکا: بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ میچ کے دوران ایک نوجوان کرکٹ شائق کو تشدد کا نشانہ بنانے پر بلے باز صابر رحمان کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ختم کردیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے بتایا کہ مذکورہ واقعے پر 26 سالہ بلے باز پر چھ ماہ کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 24ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر عملدرآمد یکم جنوری 2018 سے ہونا ہے اور کنٹریکٹ شروع ہوتے ہی صابر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 21 دسمبر کو راج شاہی میں نیشنل کرکٹ لیگ کے فرسٹ کلاس میچ میں ایک 12 سالہ شائق نے صابر رحمان پر طنز کیا تھا جس پر کرکٹر نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔