فیصل آباد، لیاقت آباد مدرسہ سے 10سالہ بچے کی لاش برآمد

12:26 PM, 2 Jan, 2018

فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے لیاقت آباد میں مدرسہ سے دس سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اعجاز کے گلے پر رسی کے نشانات ہیں اور بظاہر بچے کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔

پولیس نے مدرسے میں زیر تعلیم 3 بچوں کو حراست میں لے لیا جن میں سے ایک کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مدرسے کے قاری کا کہنا ہے کہ رات کو بچہ بالکل ٹھیک تھا تاہم صبح مردہ حالت میں پایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں