پورٹ ہارکورٹ: نائیجیریا کی ایک ریاست میں رات گئے عبادت سے واپس آنے والے مسیحیوں پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک مقتول کے رشتہ دار نے بتایا کہ مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب یہ افراد سال نو سے متعلق چرچ میں ہونے والی عبادت میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں پورٹ ہارکورٹ میں پیش آیا یہ علاقہ تیل کا حب تصور کیا جاتا ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق حملے میں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 12 افراد فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں