کیلی فورنیا: کمپنیز میں عموماً سی ای او ہی سب سے زیادہ تنخواہ وصول کرتے ہیں تاہم ایپل کے معاملے میں ایسا نہی آپ یہ جان کر حیران ہونگے کے سی ای او سے بھی زیادہ تنخواہ کمپنی کے آن لائن سٹور کی سینئر وائس پریزیڈنٹ اینجلا احرینڈ وصول کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2017 میں ٹم کُک جو کمپنی کے سی ای او ہیں۔ انہوں نے 12 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز تنخواہ وصول کی جبکہ انجیلا نے 2017ء میں 24 اعشاریہ 2 ملین ڈالرز تنخواہ وصول کی جو پاکستانی 2 ارب 65 کروڑ روپے بنتی ہے۔
آئی ٹی کمپنی ایپل کے سی ای او سے بھی زیادہ تنخواہ لینے والی اس خاتون اینجلا احرینڈ کی ذمہ داریوں میں پلاننگ، رئیل مسٹیٹ اور ڈویلپمنٹ کے امور شامل ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں