شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی : وینا ملک

08:50 AM, 2 Jan, 2018

لاہور:اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ میں نے شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کیہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ ایک شو کے دوران بتایاکہ شوبز سے کچھ مصروفیات کی وجہ سے وقفہ آیا ہے مگر مستقبل میں پرستار مجھے نئے انداز میں دیکھیں گے ۔

اس موقع پر انہوں نے اداکارہ ریما کی نقل اتار کر حاضرین سے بھرپور داد بھی حاصل کی ۔انکے شوہر اسد خٹک نے کہاکہ میں نے کبھی بھی وینا ملک کے شوبز میں کام کرنے کی پابندی نہیں لگائی۔

مزیدخبریں