نیو یارک: سال نو کے موقع پر3 لاکھ 86ہزار بچے پیدا ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ پیر کو سال نو کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبا 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف کے مطابق ان میں سے90 فیصد بچوں کا تعلق غیر ترقی یافتہ خطوں سے ہے۔ ان ممالک میں سر فہرست بھارت ہے، جہاں انسٹھ ہزار بچے پیدا ہوئے، اس کے بعد تقریبا 45 ہزار کے ساتھ چین بچوں کی پیدائش کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔