ممبئی : بالی ووڈاداکاررنویرسنگھ نے سال نوکاآغاز اکیلے اکیلے کیا لیکن ان کی کزن سونم کپور نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ تصویرشیئرکردی۔رنویر سنگھ کیساتھ اس دفعہ ان کی دوست دپیکا پڈوکون ساتھ نہیں تھی تاہم اُنہوں نے اپنی ایک سیلفی شیئرکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں ، دوستوں اور پیار کرنیوالوں کو نئے سال کی مبارکباد دی اوردعا دی کہ یہ سال بہترین سال ہو۔
دوسری طرف رنویرکی کزن سونم کپور نے نئے سال کے آغاز پر دھماکے دار انٹری دی اور افواہیں ہیں کہ وہ صنعتکار آنند اہوجا کیساتھ اٹھ بیٹھ رہی ہیں ، اداکارہ نے آنند کیساتھ ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئرکی۔ تصویر کیساتھ ہی اداکارہ نے کہاکہ ہرکوئی اسے حقیقی سمجھے ۔