فرانس میں سال نو کے موقع پر 600سے زائد کاریں جلانے کے واقعات

09:10 PM, 2 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

پیرس: فرانس میں سال نو کے موقع پر 600سے زائد کاریں جلانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ سال نو کے موقع پر ملک بھر میں 602کاریں جلانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 650تھی۔ حکام کے مطابق سال نو کے موقع پر کاریں جلانا ایک نیا طرز عمل ہے جو فرانسیسی معاشرے میں بتدریج رائج ہورہا ہے۔

2005 میں ہنگامہ آرائی کے بعد سے اس طرح کی کارروائیاں شروع ہوئی ہیں۔ وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ 2005سے لیکر اب تک اس طرح کے واقعات میں 20فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں