نیویارک: بعض مرد خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے ’ویاگرا‘ یا اسی نوع کی دیگر گولیاں استعمال کرتے ہیں۔ ایسے مردوں کے لیے اب ڈاکٹروں نے مثانے کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک گولی کو متبادل قرار دے دیا ہے۔ اس نئی گولی کا نام ’میرابیگرون‘ (Mirabegron)ہے۔امریکہ کی جانزہاپکنز یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے اس دوا پر تحقیق کی ہے جس کے مطابق یہ ایسے ہر تین میں سے ایک مرد کے لیے موثر ثابت ہوئی جن پر ویاگرا اور اس جیسی دوسری ادویات بے اثر رہتی ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”مردوں میں جنسی کمزوری کا مسئلہ عام پایا جاتا ہے۔ بالخصوص درمیانی عمر میں مردوں کی بڑی تعداد اس سے دوچار ہوتی ہے۔ یہ مسئلہ وریدی نظام کے مسائل، بلند فشار خون اور شوگر کے باعث بھی لاحق ہو سکتا ہے جبکہ غدودوں کا آپریشن کروانے والے مرد بھی اس مسئلے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ ایسے طبی مسائل کے باعث جن مردوں میں ایستادگی کے مسائل آتے ہیں ان پر ویاگرا و دیگر اسی نوع کی گولیاں زیادہ تر بے اثر ہو جاتی ہیں۔ روزانہ میرابیگرون کی ایک گولی کھانے سے ان مردوں کی جنسی طاقت میں بہتری آتی ہے۔“