وہ میوہ جات جوکھانے سے آپ کا وزن چند دنوں میں کم ہوجائے گا

اگر آپ کو سہ پہر میں بھوک لگتی ہے اور آپ کوئی ایسی چیز نہیں کھانا چاہتے جس سے وزن بڑھنے ک اندیشہ موجود ہوتوآئیے آپ کو ایسے میوہ جات کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے نہ صرف بھوک ختم ہوگی بلکہ ساتھ ہی آپ کا وزن بھی کم ہوگا۔ان میں موجود لحمیات اور چکنائی کی وجہ سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہے گا اور ساتھ ہی آپ کا وزن ٹھیک رہے گا۔

06:16 PM, 2 Jan, 2017

لندن: اگر آپ کو سہ پہر میں بھوک لگتی ہے اور آپ کوئی ایسی چیز نہیں کھانا چاہتے جس سے وزن بڑھنے ک اندیشہ موجود ہوتوآئیے آپ کو ایسے میوہ جات کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے نہ صرف بھوک ختم ہوگی بلکہ ساتھ ہی آپ کا وزن بھی کم ہوگا۔ان میں موجود لحمیات اور چکنائی کی وجہ سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہے گا اور ساتھ ہی آپ کا وزن ٹھیک رہے گا۔
برازیل نٹس: بادام کی طرح نظر آنے والے اس میوے میں ’سیلینیم ‘کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور جسم میں وٹامن ای جذب ہوتی ہے

بادام: دنیا بھر میں مرغوب ترین میوہ جات میں سے ایک بادام ہے اور اسے وزن کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک تہائی کپ بادام روزانہ کھانے وزن کم ہوتا ہے اور میٹابولزم تیز ہونے سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔

اخروٹ: اس میوے میں ’پولی انسیچوریٹیڈ‘چکنائی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے میٹابولز م میں انسولین سٹور کرنے کی استطاعت بڑھتی ہے۔

پستے: ایک تازہ تحقیق میں دو گروہوں کو کم حراروں والی غذا 12ہفتوں تک دی گئی،ایک گروہ شام کے سنیک کے طور پر 220حراروں والی پریٹزیل اور دوسرے کو 240حراروں والے پستے کھانے کو دئیے گئے۔ پستے والے گروہ کا BMIایک پوائنٹ دوسرے گروہ سے کم تھا۔

مزیدخبریں