سیف علی خان کے بچوں نےاہم ذمہ داری اٹھالی

05:33 PM, 2 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : سیف علی خان کے بچوں سارہ اور ابراہیم نے ننھے تیمورکے ڈائپر بدلنے کی ذمہ داری اٹھالی ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان جو کہ حال ہی میں باپ بنے ہیں ان دنوں بہت مصروف نظر آرہے ہیں۔ چھوٹے نواب اور اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے ننھے مہمان کا نام تیمور رکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں میاں بیوی کو نئے سال کی تقریبات میں دیکھا گیا ہے۔جبکہ سیف علی خان کے پہلی بیوی امریتا سنگھ سے دو بچے اپنے والد کی ننھے مہمان کو سنبھالنے میں مدد کررہے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سارہ اور ابراہیم اپنے ننھے شیر خوار بھائی کے ان دنوں ڈائپر بدلنے کی ذمہ داری نبھارہے ہیں۔

مزیدخبریں