شٰخوپورہ سرگودھا روڈ پر سلار سیداں کے قریب کار اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے بعد وین میں موجود سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ریسکو زرائع کے مطابق 4 افراد جانبحق ہو گئے ہیں جائے حادثہ سے ابھی بھی زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔وین میں 22 جبکہ میں 2 بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے ۔ 5 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو شیخوپورہ جبکہ 7 شدید زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔