سندھ یونیورسٹی جامشورو کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی خود کشی

02:01 PM, 2 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی:  سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ماروی گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر سندھی شعبہ کی فائنل ایئر کی 22سالہ طلبہ نائلہ نے خود کو پنکھے سے باندھ کر خود کشی کر لی ۔ جامشورو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیتے ہوئے ایل ایم یو جامشورو اسپتال منتقل کیا، ایس ایچ او طاہر مغل کے مطابق ہاسٹل انتظامیہ کی اطلاع پر ہم ہاسٹل پہنچے جہاں ہمیں لڑکی کی لاش پنکھے سے بندھی ملی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے کچھ نہیں بتایا جا سکتا کہ لڑکی کی خود کشی کی کیا وجوہات ہے لڑکی قمبر شہر کے گوٹھ رند کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔

تاہم دوسری جانب طالبہ کے ورثا نے واقعہ کو قتل قرار دے دیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ طالبہ کا پوسٹ مارٹم ہماری غیر موجودگی اور اطلاع کے بغیر کیا گیا۔ بھائی اسلام الدین رند کا کہنا ہے کہ بہن خودکشی نہیں کرسکتی، وہ بہادر لڑکی تھی ۔ ذرائع کےمطابق ماروی گرلز ہاسٹل میں غیر متعلقہ افراد کا آنا جانا ہوتا ہے ۔ڈی آئی جی خادم رندنےطالبہ کےہلاکت کا نوٹس لیا ہے، ایس پی کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

مزیدخبریں