ٹورنٹو: لا جواب سروس با کمال لوگ پاکستانی کی قومی ائر لائن مسلسل گرداب کی زرد میں ہے اور یہ سب کرنے والے قومی ائر لائن کے اپنے لوگ ہیں۔اب قومی ایر لائن کی ایئر ہوسٹس کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ڈپارٹمنٹل سٹور میں چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیاہے۔
اطلاعات کے مطابق ایئر ہوسٹس پی کے797کےساتھ ٹورنٹو پہنچی تھی اور انہیں پی کے784کے ذریعے واپس آنا تھا لیکن ایئرہوسٹس گرفتاری کے باعث ٹورنٹو سے واپس کراچی نہیں پہنچ سکیں۔
ایئرہوسٹس کی ویڈیو کیمروں میں ریکارڈ ہو گئی ہے اور انہیں کل ٹورنٹو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ کیپٹن سے بھی ٹورنٹو پولیس نے تفتیش کی۔