ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بعد گوجرانوالہ میں بھی زہریلی شراب نے کئی گھر اجاڑ دیئے

10:59 AM, 2 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ ک:میں زہریلی شراب پینے سے 4افراد ہلاک ہو گئے،2 کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس مقدمہ درج کرنے اور شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کے بجائے واقعے پر پردہ ڈالنے لگی ۔

گوجرانوالہ کے علاقہ ٹھیڑی سانسی میں 4 افراد نے اپنی زندگیاں زہریلی شراب کے ہاتھوں ختم کرلیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں شہباز، وکیل، کیف اور منیر شامل ہیں۔شراب سے متاثرہ 2 افراد ریاض اور تنویر کو انتہائی تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ورثاء کے مطابق تین روز قبل 6 افراد نے مقامی فیکٹری میں بیٹھ کر شراب پی تھی جس کے بعد ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوا،،اور اب تک 4 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوافراد کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جبکہ دیگر ہلاکتوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق کہ ٹھیڑی سانسی میں سرعام شراب فروخت کی جاتی ہےجبکہ زہریلی شراب پینے سے ایک شخص پہلے بھی ہلاک ہوچکا ہے ۔

مزیدخبریں