اسرائیل کا فلسطینی عسکریت پسندوں کی لاشیں واپس نہ کر نے کا فیصلہ

10:47 AM, 2 Jan, 2017

یروشلم :اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں پر حملوں کے دوران مارے جانے والے حماس کے عسکریت پسندوں کی لاشوں کو ان کے خاندانوں کو واپس نہیں کیا جائے گا بلکہ اسرائیلی حکومت ان کی تدفین خود کرے گی۔

اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے یہ فیصلہ فلسطینی گروہ حماس کی جانب ایک اسرائیلی فوجی کی طنزیہ سالگرہ کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد کیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ اسرائیلی فوجی سنہ 2014 میں غزہ کی جنگ میں ہلاک ہوا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق 'سیاسی سکیورٹی کابینہ نے دہشت گرد حملوں کے دوران حماس کے شدت پسندوں کی لاشوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے حوالے سے بحث کی اور فیصلہ کیا کہ وہ انھیں واپس کرنے کے بجائے انھیں دفن کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ان فیصلوں سے مثبت نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔خیال رہے کہ ماضی میں اسرائیل ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی لاشیں ملک کے دور دراز علاقوں میں خفیہ مقامات پر دفن کرتا رہا ہے۔

مزیدخبریں